الیکشن معطلی کی قراردادکے حق میں ووٹ کیوں دیا؟ پیپلز پارٹی کا اپنے سینیٹر کیخلاف سخت ایکشن ۔سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کی منظوری کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے سنیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے سنیٹربہرہ مند تنگی کو نوٹس جاری کیا،سنیٹر بہرہ مند تنگی ایک ہفتے میں جواب دیں۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ،آپ نے ایوان میں پارٹی کا مقف پیش نہیں کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے ،ایک ہفتے میں آپ کی جانب سے جواب نہ آیا تو انضباطی کارروائی کی جائے گی ۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سینیٹ کی قرارداد کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں،آصف زرداری اور بلاول کا موقف ہے الیکشن میں لمحے کی بھی تاخیر نہ ہو۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانا ملک دشمنی ہوگی ،الیکشن ملتوی کرانے کی سازش آئین سے انحراف غداری ہے ۔





