قرارداد منظوری، پی ٹی آئی کاسینیٹر گردیپ سنگھ کو نوٹس جاری

0
312

سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کی منظوری پرپی ٹی آئی نے سنیٹر گردیپ سنگھ کو نوٹس جاری کردیا۔نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے جاری کیا،سنیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں موجود ہوتے ہوئے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی،انتخابات کے التوا کیلئے آنے والی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی۔جواب نہ دینے یا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر تحریکی قواعد و ضوابط کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔یاد رہے کہ سینٹ نے 8 فروری کو عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا