کراچی :پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ٹکٹ ہولڈروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 194 اور این اے 196سے الیکشن لڑیں گے، جبکہ آصف علی زرداری این اے 207 شہید بینظر آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
حلقہ این اے 190 جیکب آباد سے اعجاز جھکرانی، این اے191 سے علی جام مزاری امیدوار ہوں گے، این اے 193 شکارپور پر شہر یار خان مہر اور این اے 195 پر نذیر احمد بگھیو
این اے 199 گھوٹکی سے علی گوہر خان مہر امیدوار ہوں گے، خورشید شاہ این اے 201 سکھر، این اے 202 خیرپور سے نفیسہ شاہ، سانگھڑ این اے 209 شازیہ مری این اے 218 پر طارق شاہ جاموٹ این اے 219 پر علی محمد سہتو، این اے 226 جامشورو پر ملک اسد سکندرکراچی میں این اے 230 سے آغا رفیع اللّٰہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، کیماڑی این اے 242 قادر مندوخیل اور این اے 243 نبیل گبول این اے 239 اور جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 229، این اے 227 دادو سے عرفان لغاری اور این اے 228 سے رفیق جمالی کو پارٹی ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حلقہ پی ایس 10 پر فریال تالپور، پی ایس11 پر جمیل سومرو پی ایس 12 پر سہیل انور سیال پی ایس 14پر عادل الطاف انڑ پی ایس 22 پر جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، پی ایس 23 پر سید اویس قادر شاہ، پی ایس 24 پر سید فرخ شاہ، پی ایس 25 پر سید ناصر حسین شاہ پی ایس 77 جامشورو سےسابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرجیل انعام پی ایس 61 حیدرآباد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پی ایس 9 شکار پور امیتاز شیخ پی ایس 7 شکار پور اور سید سردار شاہ پی ایس 49 عمر کوٹ، تیمور تالپور پی ایس 51 عمر کوٹ اور ارباب لطف اللّٰہ پی ایس 55 تھر پارکر مخدوم محبوب زمان پی ایس 86 میٹاری، محمد بخش پی ایس 20 گھوٹکی، نوید ڈیرو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 40 سانگھڑ ضیاالنجار پی ایس 35 نوشہرو فیروز، عذرا پیچوہو پی ایس 36 شہید بےنظیرآباد ، پی ایس 105 سے سعید غنی اور پی ایس 110 سے سید نجمی عالم پی ایس 84 ملیر سے یوسف مرتضیٰ بلوچ، پی ایس 85 ملیر سے ساجد جوکھیو اورامداد پتافی پی ایس 59 ٹنڈوالہیار سے امیدوار قرار پائے ہیں۔






