خیبر پختونخوا ، پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ، 5 اہلکار شہید 27 زخمی

0
276

باجوڑ: خیبر پختونخوا کی تحصیل ماموند میں پولیس وین کے قریب پیر کو ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور 27 افراد زخمی ہو گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقارکا کہنا ہے کا انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی کے لیے تقریباً 25 پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ایک پولیس ٹرک کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا زخمیوں میں سے 12 ہسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ 10 شدید زخمیوں کو پشاور کے طبی مرکز میں ریفر کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کی وجہ سے علاقے میں پولیو مہم معطل ہو گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق، مہمند اور لوئر دیر کے اضلاع میں ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمٰن نے حملے کی شدید مذمت کی اورملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کاکڑاورنگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے نے کہا کہ پوری قوم پولیو ورکرز اور سیکورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ قوم نے انہیں سلام کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے کا بھی اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا