وزیراعظم بنا تو تنخواہیں ڈبل کر دوں گا،نتخابات سے بھاگنان لیگ کی عادت بن چکی،بلاول بھٹو

0
366

لاہور(طلوع نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ذاتی انا کی سیاست کو دفن کر کے نئی سیاست کا آغاز کریں گے، ہم الیکشن کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں مگر کوئی اور نظر نہیں آ رہا۔لاہو کے حلقہ این اے 127 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ سنا تھا لاہور میں ن لیگ کا راج ہے مگر یہاں تو کوئی نظر ہی نہیں آ رہا، پی ٹی آئی بھی یہاں پر موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ لاہور کل بھی بھٹو کا تھا اور آج بھی بھٹو کا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، بھرپور طریقے سے میدان میں مقابلہ کریں گے، وزیراعظم بنا تو تنخواہیں ڈبل کر دوں گا۔انہوں نے کہاکہ کارکنان اپنے سیاسی اختلافات کو ایک ماہ کے لیے بھلاتے ہوئے بھٹو اور بینظیر کے نظریے کے لیے جدوجہد کریں۔چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ کارکنان ہی ہماری اصل طاقت ہیں، پیپلزپارٹی کے 10 نکاتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچانا ہے۔ ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے ہیں جو صرف اس ملک کے عوام کی خدمت کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات سے بھاگنا مسلم لیگ ن کی عادت بن چکی ہے، ن لیگ چاہیے یا نہیں مگر آٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاست دان اور سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے، ہم دس نکاتی عوامی معاشی معاہدے سے غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ لاہور سے فتح حاصل کرنے کے بعد ہم اس شہر، اس صوبے کا قسمت بدلیں گے،چیئرمین پی پی پی نے اپنے خطاب میں 10 نکاتی ایجنڈے کا ایک بار پھر ذکر کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیراعظم بن کر تنخواہیں ڈبل کروں گا، اس کے ساتھ 300 یونٹ تک بجلی فری دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات مہیا کریں گے جبکہ 30 لاکھ گھر بنا کر غریبوں میں تقسیم کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر مفت علاج کے ادارے قائم کرے گی۔ کسان کو بھی مالی امداد پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم بن کر پاکستان میں بھوک مٹاو پروگرام شروع کروں گا، ہم مزدوروں کو بینظیر کارڈ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کر کے مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا