کے پی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، انتہائی مطلوب 4 دہشتگرد ہلاک

0
345

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں آپریشن کیا۔ میر علی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر تبسم عرف قادرمان اور دہشت گرد ساجد عرف سرکنڈی ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں کیا جہاں 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد، دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد بھتہ اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا