چاہتے ہیں عام انتخابات میں ایک گھنٹہ بھی تاخیر نہ ہو، سعد رفیق

0
322

(ن) لیگ کے سینئر رہنما اور این اے 122 کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سازش نہ کی جاتی تو پاکستان ٹریک پر چڑھ چکا ہوتا۔
لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عام انتخابات 8 فروری سے ایک گھنٹا بھی تاخیر نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ واضح ہو جانا چاہیے کہ مانگ تانگ کر ملک نہیں چلایا جا سکتا، دھرنوں کی سازش نہ کی جاتی تو پاکستان ٹریک پر چڑھ چکا ہوتا۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ 2017 میں نواز شریف کو ڈی کوالیفائی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدے کی مدت بھی صرف چند ماہ ہے، جس سے معاملات طے کرنے کےلیے منتخب حکومت ضروری ہے۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار سنا کہ پیسے دے کر لوگ پنجاب میں تعینات ہوتے تھے، گورنر ہاؤس میں یونیورسٹی، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کاجھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ فتنہ آیا تو تماشے پر تماشا لگا رہا، قوم ووٹ دے، ہم روزگار لائیں گے اور پاکستان کوٹریک پر لائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا