بہاولپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکار کا موسم ہے اور ہمیں شیر کا شکار کروانا ہے، اب ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین اشرافیہ کے ساتھ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپا لگا کر بتا دیں کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے۔






