انتخابات ملتوی کیے جائیں، سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع

0
299

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک اور قرارداد جمع کروا دی گئی۔ سینیٹر ہلال الرحمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے قرارداد میں سینیٹر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے جبکہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا