آزاد سینیٹر دلاورخان کا چیئرمین سینیٹ کو الیکشن کمیشن کیخلاف خط

0
240

اسلام آباد : سینیٹ میں الیکشن کے التوا کی قرارداد پیش کرنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے کہ سینیٹ نے 5 جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی تھی، یہ باعث تشویش ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قرارداد میں نشاندہی کئے گئے تحفطات پر توجہ دینی چاہیے تھی، بطور ایوان کے کسٹوڈین مداخلت کر کے میری قرارداد پر عمل درآمد کی موجودہ صورت حال معلوم کی جائے۔ سینیٹر دلاور خان کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کئے جائیں

۔واضح رہے کہ سینیٹر دلاور خان نے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اکثر علاقوں میں سخت سردی ہے، اس وجہ سے ان علاقوں کی الیکشن عمل میں شرکت مشکل ہے۔ایوانِ بالا سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد ایوان میں موجود صرف 14 سینیٹروں میں سے کثرتِ نے منظورکی تھی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا