پاک ایران تعلقات میں بگاڑ سے بچانا چاہیے،ن لیگ،PP

0
330
khwaja asif ,shery rehman

اسلام آباد:سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب مشترکہ کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومتی عمل داری سے محروم علاقے میں کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم ہے۔ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں،انسداد دہشت گردی کے مشترکہ نظام کو ری ایکٹیویٹ کیا جائے.سابق پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایرانی حملے کے جواب میں صوبہ سیستان میں دہشتگردوں کے خلاف کیے گئے پاکستان نے ایران کو سوچ سمجھ کر جواب دیاہے۔اور ثابت کیا کہ ہم بھی ایسا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ایرانی وزیر خارجہ نے اس صورتحال کے برعکس ایسا جواب دیا جس نے صورتحال کو مزید خراب کیا،دونوں حکومتوں کا اب اعلی سطح پر رابطہ ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق سفیر شیری رحمان نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو وہ پاکستان کو آگاہ کرتا پاکستانی خودمختاری پر حملہ غیر متوقع تھا، پاکستان نے کافی سوچ سمجھ کرجواب دیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں دونوں ممالک کو آپس کے تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ ایران نے پاکستانی علاقے میں حملہ کر کے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اورایرانی وزیر خارجہ نے بلوچستان میں کارروائی کی عجیب منطق پیش کی پاکستان اور ایران کو معاملہ سفارتکاری سے حل کرنا چاہیے۔سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں کشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، تاکہ تعلقات مزید خراب نہ ہوں۔ ہمارے دور میں ایران کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات رہے، سعودی عرب اور ایران تنازع کے حل کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا تھا۔لہذا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور ایران کو مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے، پاکستان اور ایران میں بلوچ علیحدگی پسند تحاریک چل رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو ان تحاریک سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا