ابرار الحق بھی الیکشن سے دستبردار

0
249

نارووال کے حلقہ این اے 76 سے پی ٹی آئی امیدوار ابرار الحق نے عام انتخابات سے دستبردا ر ہونے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالت کے پیشِ نظر میں نے دوستوں اور فیملی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔واضح رہے کہ این اے 76 میں ابرار الحق کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے تھا۔ قبل ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عام انتخابات سے اپنے گروپ سمیت دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کیا گیا ، اور دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا۔ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔ فواد چوہدری نے خط میں مزید لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور مراد سعید سمیت دیگر نے الیکشن سے بائیکاٹ کر دیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا