نیب نے نوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے میں کام کرنیوالے کانٹینٹ ڈویلپیرز کو طلب کر لیا ہے۔ نیب کے مطابق اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے قاعدگیاں کی گئی ہیں،نیب نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آج پیش ہوکر تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے۔ نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کانٹینٹ ڈویلیپرز نے جو کام کیا اس کی تفصیل درکار ہے۔ پی ٹی آئی دور میں حکومتی کارکردگی کی تشہیر کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد بھرتی کیے تھے اور نگران دور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کانٹینٹ ڈویلیپرز کوفارغ کر دیا گیا تھا۔





