مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی انتقال کرگئے

0
494

دوحہ (نیوز ڈیسک) عالم اسلام کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی قطر میں انتقال کرگئے۔شیخ یوسف القرضاوی کا تعلق مصر سے تھا اور وہ خودساختہ جلاوطنی میں دہائیوں سے قطر میں مقیم تھے

، وہ عرب دنیا کی معروف اسلامی تنظیم اخوان المسلمین کے فکری رہنما سمجھے جاتے تھے۔شیخ یوسف القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین بھی تھے،

وہ عالم اسلام میں جمہوری نظام کے بڑے حامی سمجھے جاتے تھے۔عرب دنیا میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی، انہوں نے 50 سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں، اسلامی قانون اور فقہ ان کا خاص موضوع تھا شیخ یوسف القرضاوی کی عمر 96 سال تھی، ان کا شمار عالم اسلام کے بااثر ترین علماء میں ہوتا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا