توشہ خانہ میں سزا، بشریٰ بی بی کی رضاکارانہ گرفتاری،بنی گالا منتقل

0
313

راولپنڈی : احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی طرف سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ دونوں کو اگلے 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے پر فائز رہنے سے بھی روک دیا گیا اور ان پر 1574 ملین روپے کی مشترکہ رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ استغاثہ کے گواہوں سے جرح کا حق سے محروم کردیا گیا تھا اس کیس میں فیصلے کے اعلان کے بعد عمران کی اہلیہ نے جیل پہنچ کر گرفتاری پیش کردی۔ قومی احتساب بیوروکی ٹیم، پہلے ہی جیل میں سماعت کے سلسلہ میں موجود تھی،جس نے سابق خاتون اول کو پہنچتے ہی اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازآں انہیں بنی گالا والی رہائش گاہ پر منتقل کرکے اسے سب جیل قرار دے دیا گیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا