بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ٹھہرایا جائے،پاکستان

0
259

اسلام آباد ؛ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پڑوسی ملک کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے ،5 فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، یہ دن بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے بھارتی شہریوں کے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کئے ، بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ5 فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، یہ دن بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے،پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہرفورم پرحمایت جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہا کہ ایران میں پاکستانی حکام متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا