سیالکوٹ سے آزاد حیثیت سے منتخب ممبر قومی اسمبلی اسلم گھمن لاپتہ

0
292

اسلام آباد:حالیہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب ایم این اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد اسلم گھمن ڈرائیورسمیت لاپتہ ہوگئے۔وہ لاہور سے سمبڑیال کیلئے روانہ ہوئے تاہم 8گھنٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے ۔سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرپوسٹ میں کہا کہ سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔ دھاندلی کے عمل اورجبری گمشدگیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

محمد اسلم گھمن کے بھتیجے جمال ناصرایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ چچا پر یہ دبائو ڈالا جا رہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا