اسلام آباد: آئین و قانون کے مطابق ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار نہیں۔سابق جسٹس مظاہر نقوی نے سیکرٹری جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی میرے مستعفی ہونے کے باوجود جاری ہے، آئین و قانون کے مطابق ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی کونسل کا دائرہ اختیار نہیں۔
میں 10 جنوری کو مستعفی ہو چکا ہوں جس کی صدر نے منظوری دی ہے کر لیا ہے۔میرے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں بھی شائع ہو چکا ہے،لہذا سپریم جوڈیشل کونسل کا 12 جنوری کا حکم غیر آئینی ہے۔اور میں آئینی اور قانونی طور پر کونسل کی اس کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں خط کے متن میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اختیار سے تجاوز کر رہی ہے





