عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست اور بھٹو پھانسی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر

0
194

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست اور ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں دائر صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 9 رکنی لارجر بینچ 20 فروری کوسنے گا۔واضح رہے کہ 12 برس قبل 2011 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 186 کے تحت بھٹو کی عدالتی حکم سے پھانسی کے فیصلے پر ریفرنس دائر کیا تھا

دوسری طرف آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری بروز پیر درخواست پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ یہ درخواست 4 روز قبل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی، درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر ہےجس میں وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا