جھوٹے، من گھڑت’ دعوے پر شرمندہ ہوں، زیر حراست سابق کمشنرپنڈی کا نیا بیان

0
286

اسلام آباد: راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اپنے دھانلی دھماکے سے متعلق الزامات واپس لے لیے ہیں۔اور 8 فروری کو انتخابات میں دھاندلی کے بیان پر معافی طلب کرلی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو ایک بیان میں کہا، ‘میں اپنے اعمال کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں اور کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے خود کو حکام کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

گزشتہ ہفتے کمشنر نے ایک پریس کانفرنس میں راولپنڈی ڈویژن میں ہونے والی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کی۔اور کہا کہ ہم نے ہارنے والوں کو 50,000 ووٹوں کے فرق سے جیتنے والوں میں تبدیل کیا، ان الزامات کے جواب میں، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی (جے آئی) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اسی پریس میں، چٹھہ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر بھی دھاندلی میں سہولت کاری کا الزام لگایا تھا۔ جس پر چیف جسٹس عیسیٰ نے سابق کمشنر سے الزامات کی حمایت میں ثبوت طلب کیئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چٹھہ نے 8 فروری کے انتخابات کے بعد ملاقات کے لیےخفیہ اور احتیاط سے لاہور کا سفر کیا 11 فروری کو پی ٹی آئی رہنما سے ملاقات کی جس میں منصوبہ بندی کی گئی ابتدائی طور پر، میری طرف سے یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ میں پوری داستان لکھوں گا اور اسے اپنے استعفیٰ کے ایک حصے کے طور پر پیش کروں گا۔ تاہم، اس تجویز کو پی ٹی آئی کے مذکورہ ممتاز رہنما نے مسترد کر دیا کیونکہ اس طرح کے تحریری استعفیٰ سے ان کے بیانیے کی تعمیر کے لیے کوئی سنسنی پیدا نہیں ہو گی۔

چٹھہ نے کہا کہ اس مجوزہ پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد پی ٹی آئی کی طرف سے بنائے جانے والے جھوٹے بیانیے کو بڑھاوا دینے کے لیے سنسنی پھیلانا اور ڈرامہ کرنا تھا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ جذباتی بیانات دیں گے اور یہ تجویز کریں گے کہ تمام نشستیں پی ٹی آئی کے امیدوار جیت رہے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف پورے نتائج کو تبدیل کرنے میں مدد کی۔انتخابی عمل کے بارے میں علم رکھنے والا کوئی بھی شخص جانتا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز انتخابات میں اس طرح کی تبدیلیاں ممکن نہیں کر سکتے۔ تاہم، یہ عمومی بیانات بدنیتی پر مبنی بیانیہ سازی کے مقاصد کے لیے کافی سمجھے جاتے تھے۔

اسی طرح، چیف الیکشن کمشنر (CEC) سکندر سلطان راجہ کو پاکستان بھر میں انتخابی عمل پر سوالات اٹھانے کے مقصد سے نامزد کیا گیا، انہوں نے کہا۔ انہوں نے 17 فروری کو پریس سے خطاب کیا جب پی ٹی آئی نے منصوبے کے تحت دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا