اسلام آباد زمین مالکان پر بھاری اپرٹی ٹیکس لاگو

0
209

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں رئیل اسٹیٹ پراپرٹیز پر نئے ٹیکسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ پراپرٹیز پر نئے ٹیکسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن سمیت سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں موجود 140 مربع گز کے پلاٹس کے مالکان پر 24 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں 8 کنال پر پھیلے فارم ہاؤسز کے مالکان پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے، اسلام آباد میں 90 سے 120 کنال فارم ہاؤسز کے مالکان پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور پر 32 روپے فی مربع فٹ، بیسمنٹ پر 22 روپے فی مربع فٹ اور رہائشی اپارٹمنٹس پر 26 روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اسپتالوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس 22 روپے فی مربع فٹ، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے 180 روپے فی مربع گز اور مارکیوں اور شادی ہالز کے لیے 13 روپے فی مربع فٹ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا