طورخم بارڈر، ایف آئی اے اور ایف سی اہلکاروں میں جھڑپ 13 اہلکار زخمی

0
160

لنڈی کوتل : پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کراسنگ کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور وہاں تعینات فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے بعد کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ ایف آئی اے اور ایف سی اہلکاروں نے ایک دوسرے پر ان کے کام میں مداخلت کا الزام لگایا۔ جھڑپ کے دوران ان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کا تعلق ایف آئی اے سے تھا جنہیں لنڈی کوتل کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ جھڑپ سرحد پر زیرو پوائنٹ پر امیگریشن سیکشن میں ہوئی۔ ایف سی اہلکاروں کا موقف تھا کہ سرحدکی حفاظت ان کا دائرہ اختیار ہے لہذا وہ مسافروں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ تاہم ایف آئی اے کے عملے کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کے پاس امیگریشن سیکشن کے اندر کوئی کام نہیں تھا۔جھڑپ کی وجہ سے طورخم بارڈر کراسنگ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ چار گھنٹوں کے بعد سرحدی کراسنگ کو پیدل چلنے والوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا