تل ابیب : اسرائیل کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے میں آئی ڈی ایف کے فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ زیادہ تر میزائلوں کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم نے روکا۔ ان کا کہنا ہے کہ میزائل زیادہ تر اسرائیلی فضائی حدود کے باہر گرائے گئے۔ ہاگری کا کہنا ہے کہ ایک حملے کے نتیجے میں نیگیو میں ایک نوجوان لڑکی زخمی ہو گئی، اور اضافی اثرات سے جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے پر “بنیادی ڈھانچے کو معمولی نقصان” پہنچا۔ طبی عملے کے مطابق بچی کو چھرے لگنے سے چوٹیں آئیں۔
لڑاکا طیاروں نے درجنوں کروز میزائل اور درجنوں ڈرون بھی مار گرائے۔ ہاگری کے مطابق، مجموعی طور پر، ایران نے اسرائیل پر 200 سے زیادہ میزائل داغے۔تاہم واقعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اے بی سی نیوز نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے آج رات کے حملے دوران اسرائیل پر مجموعی طور پر 150 میزائل داغے۔






