ایران نے اسرائیلی بحری جہاز کے عملے کی خاتون رکن رہا کر دی

0
346

بندر عباس:ایرانی خبر رساں نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے پاسداران انقلاب کی جانب سے پکڑے گئے اسرائیل سے منسلک جہاز کے عملے کی ایک ہندوستانی خاتون رکن کو رہا کر دیا گیا ہے۔صوبے کے پورٹس اینڈ میری ٹائم ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل حسین عباسی نژاد نے جمعرات کو بتایا کہ ہندوستانی خاتون کو ہرمزگان میں قونصل خانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اسلامی جمہوریہ ایران سمندری حقوق کے ساتھ ساتھ مقدس مذہب اسلام کی اخلاقی اقدار سے متعلق بین الاقوامی کنونشنوں کی پاسداری کرتا ہے ، لہذا اس کی وزارت خارجہ نے ایران میں ہندوستانی سفارت کاروں کے ساتھ تعاون کیا تاکہ خاتون عملے کی رکن کی رہائی کی راہ ہموار کی جاسکے۔
13 اپریل کو ایران کے پاسداران انقلاب کی اسپیشل نیول فورس نے آبنائے ہرمز کے قریب پرتگالی پرچم والے ایم سی ایس ایریز جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا