وزیراعلی مریم نوازشریف نے500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی جبکہ عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے ‘روشن گھرانہ’ پروگرام کی باقاعدہ منظوری کے لئے کل کابینہ اجلاس بلالیا،پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی ۔منصوبہ کے مطابق پنجاب حکومت50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے ،
سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی، 10 فیصد صارف دے گا۔سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے ،سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی ۔صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونیو الی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا ،
بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ‘روشن گھرانہ’ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں ۔وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا





