پنجاب 10 سے 15 جولائی مون سون بارشوں ہونگی

0
246

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب 10 سے 15 جولائی مون سون بارشوں کی زد میں رہیں گے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ 12 سے 14 جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے محکمہ آبپاشی،مواصلات محکمہ صحت لائیو سٹاک لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ریسکیو، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کیا گیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے۔ احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد  یقینی بنائیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا