پی ٹی آئی پر پابندی !کابینہ فیصلہ منگل کو کریگی

0
217

تحریک انصاف پر پابندی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا ممکنہ پابندی کے معاملے پراجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ پابندی کی منظوری حاصل کرے گی اور ملک کے موجودہ سیاسی ماحول پر غور کرے گی۔حال ہی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا

 عارف علوی،عمران خان اور قاسم سوری پر آئین کے آرٹیکل 6

وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی، تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔تارڑ نے مزید کہا کہ کابینہ کی منظوری سے ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے اور پارلیمانی قرارداد منظور کرنے جیسے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا اور یہ اقدامات آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا