ترکیہ زلزلہ: پاکستان آرمی نے ملبے سے مزید 5 افراد کو بچا لیا

0
437

پاکستان آرمی کی ٹیموں نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں ترکیہ میں زلزلے کے ملبے تلے دبے 5 مزید افراد کو نکال کر زندہ بچا لیا۔

پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کے لیے سب سے پہلے ترکیہ پہنچیں۔
پاکستان آرمی کی ٹیموں نے ترک صوبے ادیامان میں 17 مقامات پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ پاک آرمی کی ٹیموں نے 41 مزید لاشیں بھی ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیں۔
پاکستان آرمی نے ملبے تلے دبے 4 افراد کی نشاندہی بھی کی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔ ریسکیو ورک اور لوگوں کو ملبے سے زندہ نکالنے پر ترک عوام پاک فوج کی خدمات کے معترف ہو گئے۔

پاکستان فوج کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرُعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا