پانی کے راستوں پر موجود آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا،علی امین گنڈا پور

0
140

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سوات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ متاثرہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر محفوظ مقامات پر نئی بستیاں آباد کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کیا جائے گا اور جس کا جتنا نقصان ہوا ہے، حکومت اس کی بھرپائی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برسوں سے لوگ قدرتی پانی کے راستوں پر گھر اور دکانیں بناتے رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ندی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی نقصان دہ ثابت ہوا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہی ہے اور مزید دو ہیلی کاپٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے تجاوزات کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز قبضے اور غیرقانونی تعمیرات بڑے نقصانات کا باعث بنتے ہیں اور ایسے عناصر کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

دوسری جانب سیدو شریف میں متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا اور شکوہ کیا کہ حکومتی امداد تیسرے روز بھی ان تک نہیں پہنچی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا