نیویارک سٹی ہال میں پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت کی 1500 سالہ تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں، دینی تنظیموں اور مساجد کے ائمہ نے شرکت کی۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ نبی ﷺ پوری دنیا کے لیے نمونہ اخلاق ہیں اور ان کی تعلیمات رحمت، انصاف اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر سال پیغمبر ﷺ کی ولادت نیویارک میں منائی جائے گی اور اس سلسلے میں پروکلیمیشن جاری کیا گیا۔
امام صداد مدنی اور امام موسیٰ نے میئر ایڈمز کے اقدامات کو سراہا، جن میں مساجد میں اذان کی اجازت، اسکولوں میں حلال کھانے اور NYPD میں مسلم خواتین کے لیے حجاب کی اجازت شامل ہیں۔
تقریب میں نیویارک کے تنوع اور اتحاد کو اجاگر کیا گیا اور مسلم کمیونٹی نے میئر ایڈمز کی اگلے چار سال کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔






