دنیا بھر کے 1,300 سے زائد اداکاروں اور فلم سازوں نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ بائیکاٹ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا۔
اس میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں، جن میں اولیویا کولمین، مارک رفالو، خاویر بارڈیم اور ٹلڈا سوئِنٹن شامل ہیں۔
فنکاروں نے کہا کہ وہ مظالم میں شراکت سے خود کو الگ رکھیں گے اور فلمی فیسٹیولز، سنیما اور پروڈکشن کمپنیوں میں بھی اسرائیلی اداروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔






