پی ٹی آئی کا تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم

0
117

پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف اور علیمہ خان سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر کو ایم این ایز کی حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ تمام ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج رات اپنے حلقوں سے اسلام آباد واپس پہنچ جائیں۔

کل صبح ایم این ایز کو جیل جانے کا وقت بتایا جائے گا جس پر ہر صورت عمل کرنا لازم ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا