ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے بحریہ کے کمانڈر حمید محمد عبد اللہ الرمیثی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔
اس موقع پر صدر نے کہا کہ یہ اعزاز کمانڈر الرمیثی کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ 25 میں اماراتی بحریہ کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ مستقبل میں بھی اماراتی بحریہ کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔
کمانڈر الرمیثی نے بتایا کہ وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی سے گریجویٹ ہیں۔ تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری بھی شریک ہوئے۔





