صحافی پر تشدد ،نعیم پنجھوتہ کو شوکاز نوٹس دینے پر غور

0
115

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی صدیق بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

پارٹی نے ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد نعیم حیدر پنجھوتا کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔

پارٹی قیادت کے مطابق معاملے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے اور تین رکنی کمیٹی بنا کر تمام حقائق کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا