نیپال میں سابق وزیراعظم کے گھر کو آگ لگادی گئی، اہلیہ ہلاک

0
113

نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پابندیوں کے خلاف پُرتشدد مظاہروں کے دوران وزیراعظم اور وزرا کے گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ مظاہرین نے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کے گھر پر بھی حملہ کیا، جس میں ان کی اہلیہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئیں۔

مظاہروں میں سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ اور ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مشتعل ہجوم نے کئی وزرا کے گھروں کو نقصان پہنچایا اور پارلیمنٹ کو بھی آگ لگائی۔

اب فوج اور پولیس کے اقدامات کے باوجود عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ وزیراعظم پی شرما اولی سمیت اہم رہنما مستعفی ہوچکے ہیں اور سوشل میڈیا پر پابندی بھی ختم کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا