تم ہٹلر ہو، ٹرمپ کی ہوٹل آمد پر فلسطین کے حق میں نعرے، ویڈیو وائرل

0
145

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن کے مشہور ریسٹورنٹ جو’ز سی فوڈ میں عشائیے کے لیے پہنچے تو وہاں پرو فلسطینی مظاہرین نے انہیں گھیرلیا اور شدید احتجاج کیا۔ خواتین مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور “فلسطین کو آزاد کرو” اور “ٹرمپ ہمارے دور کا ہٹلر ہے” کے نعرے لگائے۔

صدر ٹرمپ نے ابتدا میں کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن حالات کشیدہ ہونے پر انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو اشارہ کیا، جس پر مظاہرین کو وہاں سے ہٹادیا گیا۔

مظاہرہ کرنے والی خواتین جنگ مخالف تنظیم “کوڈ پنک” سے تعلق رکھتی تھیں۔ گروپ نے انسٹاگرام پر مؤقف اپنایا کہ ٹرمپ نے براہِ راست ان کی آنکھوں میں دیکھا اور ہم نے وعدہ کیا ہے کہ جب تک مظلوم عوام محاصرے میں ہیں، وہ سکون سے کھانا نہیں کھاسکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا