کراچی: گڈاپ کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب گئے، 4 لاشیں نکال لی گئیں

0
129

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں دو گاڑیوں کے ڈوبنے کے حادثے کے باعث 7 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تین افراد کی تلاش کے لیے دن بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا، تاہم اندھیرے کے باعث اسے روک دیا گیا اور فجر کے وقت دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سعدی ٹاؤن پہنچ گئے، جہاں انہیں لٹھ ڈیم اور تھڈو ڈیم کے اوورفلو کے باعث پانی کے آنے کے حالات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور واٹربورڈ، ریسکیو اور کنٹونمنٹ بورڈ کو فوری نکاسی آب کے لیے ہدایات جاری کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا