وفاق نے افغانستان جرگہ بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر دی،گنڈا پور

0
124

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کے لیے جرگہ بھیجنے کی ان کی تجویز پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پشاور میں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی ایک اہم مسئلہ ہے اور افغانستان کے اثرات ان کے صوبے پر پڑتے ہیں، اس لیے بار بار مذاکرات اور جرگہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کا اختیار وزارت خارجہ کے پاس ہے اور ان کا پاسپورٹ 9 مئی سے بلاک ہے، جس کے باعث جرگے میں شرکت کے لیے مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اجازت دیں تو بغیر پاسپورٹ بھی افغانستان جانے کے لیے تیار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا