پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

0
209

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے وفاق یا کسی دوسرے ادارے سے مدد نہیں مانگی اور صوبہ اپنے وسائل سے سخت ترین آفت کا سامنا کر رہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ جلال پور پیر والا میں صورتحال سنگین ہے اور جہاں غفلت نظر آئی اس کو درست کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کل وزیراعلیٰ خود جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال دو ہیڈز پر تشویشناک نہیں ہے، اور بند توڑنے کے عمل میں کوئی سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیکنیکل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ صوبے میں 490 میڈیکل کیمپس اور 412 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پرائیویٹ کشتی والوں نے سیلاب زدگان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے پیسے مانگے، جبکہ جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ناقص انتظامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے خانیوال میں گندم کے بروقت ذخیرہ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گندم کے ریٹ میں 700 روپے فی من کمی آئی ہے اور ناجائز اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت اور شاہ فیصل ٹرسٹ کی جانب سے امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کیا گیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود سیلاب متاثرین کے لیے ایک بڑے امدادی پیکج کا اعلان کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا