قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

0
208

کراچی: ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست قائم کرنے اور برصغیر کا نقشہ بدلنے والی تاریخ ساز شخصیت قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ 1937ء میں مولانا مظہر الدین نے انہیں ’قائداعظم‘ کا لقب دیا، اور ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانانِ ہند نے آزاد وطن پاکستان حاصل کیا۔

قائداعظم نے سیاسی محاذ پر نہرو اور گاندھی جیسے بڑے رہنماؤں کو شکست دی اور برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت دی۔ آزادی کے بعد انہوں نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر ملک کی بنیاد مستحکم کرنے کی تمام کوششیں کیں۔ اپنی زندگی کے آخری پیغام میں انہوں نے قوم کو ملک کی تعمیر کا فریضہ سونپا۔

صدر آصف علی زرداری

آصف علی زرداری نے قوم پر زور دیا کہ وہ قائداعظم کے انصاف، مساوات، رواداری اور جمہوریت کے وژن پر عمل کریں۔ صدر نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن قائم کرنے کے ساتھ انہیں وقار، شناخت اور خودداری بھی دی، اور پاکستان کا قیام ناگزیر اور جائز تھا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی قائداعظم کی بے مثال قیادت اور پاکستان کے قیام کے لیے ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی، معاشی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، اور یہی جدوجہد پاکستان کے قیام کی کامیابی کا سبب بنی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ قائداعظم کا تصورِ پاکستان مذہبی آزادی، مساوی حقوق، جمہوریت، انصاف اور اقلیتوں کے تحفظ پر مبنی تھا، اور یہی سیاسی میراث ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا