رونالڈو نے آمدنی میں میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

0
203

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 192 ملین پاؤنڈ (72 ارب 28 کروڑ روپے) کما کر پہلے نمبر پر رہے۔

گالف اسٹار جان راہم 161.32 ملین پاؤنڈ کے ساتھ دوسرے، جب کہ لیونل میسی 99 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔ میسی کی آمدن کا زیادہ حصہ اسپانسرشپ اور برانڈ ڈیلز سے ہے۔

ٹاپ 10 میں دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں: لیبرون جیمز (چوتھا، 94.87 ملین)، کائلن ایمباپے (چھٹا)، نیمار (ساتواں)، کریم بینزیما (آٹھواں) اور اسٹیفن کری (نواں، 75.38 ملین)۔

یہ دوسرا سال ہے جب رونالڈو سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے۔ ماہرین کے مطابق سعودی پرو لیگ اور فٹبال کی عالمی مقبولیت اس فہرست میں فٹبالرز کی بڑی تعداد کی وجہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا