اسلام آباد: 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا جس کے بعد وزارت خزانہ اور پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم کو سمری ارسال کریں گے۔ حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔






