پی ٹی آئی، بھارت اور افغانستان پر مشتمل ٹرائی اینگل بن گئی ، خواجہ آصف

0
202

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک ٹرائی اینگل بن گیا ہے جس میں پی ٹی آئی، بھارت اور افغانستان شامل ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس کا کوئی مذمتی بیان نہیں دکھایا جا سکتا۔ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارت سے کسی کے مواد چلانے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد کیمپ موجود ہیں اور بھارت و افغانستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اللہ کے فضل سے پاکستان اور افواج کی کامیابیاں جاری رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا