نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون کیا۔ گفتگو میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات کے مثبت تسلسل اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔





