نیٹو ممالک راضی ہوں تو روس پر بڑی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، ٹرمپ

0
182

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیٹو ممالک راضی ہوں تو روس پر بڑی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں اور نیٹو ممالک روس سے ایندھن کی خریداری بند کریں تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین پر 50 تا 100 فیصد مشروط ٹیرف یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ہوگا، جسے جنگ کے خاتمے کے بعد معطل کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے یوکرین جنگ کو بائیڈن اور زیلنسکی کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ روکنے اور جانیں بچانے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیٹو سے کہا کہ اگر وہ اقدامات نہیں کرے تو امریکی وسائل ضائع ہوں گے۔

دریں اثنا، امریکا نے جی 7 اور یورپی یونین سے کہا کہ روسی تیل خریدنے والے ممالک خصوصاً بھارت اور چین پر محصولات عائد کریں تاکہ روس کی جنگی مشین کمزور ہو۔ اجلاس میں منجمد روسی اثاثوں کے استعمال اور یوکرین کے دفاع کے امور پر بھی بات کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا