متاثرین کے نقصان کا ازالہ کریں گے، مریم اورنگزیب

0
210

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے علی پور اور سیت پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

سینئر وزیر نے دن کے وقت سیت پور کے متاثرہ دیہات کا معائنہ کیا اور رات کو دوبارہ علی پور پہنچ کر ریلیف کیمپوں میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ “آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے، آپ کا نقصان پورا کیا جائے گا۔”

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کھانا، خشک راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ ٹینٹس بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علی پور مکمل طور پر زیرِ آب ہے، نقصان بہت زیادہ ہے اور اس کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ہر متاثرہ فرد کے نقصان کا تفصیلی تعین کیا جائے تاکہ بروقت معاوضہ اور امداد ممکن بنائی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا