ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج مقابلہ آج: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرانے کو تیار

0
193

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا سب سے ہائی وولٹیج میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، اور دونوں ٹیمیں فتح کے لیے پُرعزم ہیں۔ یہ دونوں ٹیموں کا رواں سال جنگ کے بعد پہلا مقابلہ ہوگا۔

یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چھ ماہ کے اندر دوسری ٹکر ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں ایک مقابلہ کھیلا تھا۔ پاکستانی شائقین فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا اور حارث کی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں، جبکہ بھارت کی جانب سے شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ سب سے خطرناک ہتھیار ہوں گے۔

رواں سال دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز جیتی۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے۔ بھارت نے 19 میچوں میں سے 10 میں فتح حاصل کی، جبکہ پاکستان نے 6 میچ جیتے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف آخری ایشیا کپ میں 2022 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارت اب تک 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن رہا ہے، جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف دو مرتبہ جیتا ہے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم بڑے مقابلے کے لیے پرجوش ہے۔ “پاک بھارت میچ ہر شائقین کے لیے بڑا ہوتا ہے، ہم ہر میچ کی مکمل تیاری کرتے ہیں۔ اگر کسی کی پرفارمنس کمزور بھی ہو تو ٹیم کا کمبی نیشن اسے کور کر لیتا ہے۔ آج وکٹ خشک ہے، اس لیے پہلے بیٹنگ کرنا بہتر ہوگا۔”

پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ ٹیم آج کے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی اور اپنی فتوحات کی روایت برقرار رکھے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا