صدر مملکت کا جے 10 سی طیارے بنانیوالے چینی ائیرکرافٹ کمپلیکس کا دورہ

0
158

صدر آصف علی زرداری نے بطور سپریم کمانڈر چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا۔ اس کمپلیکس میں جے 10 سی طیارے تیار کیے جاتے ہیں، جنہوں نے حالیہ معرکۂ حق میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صدر کو جے 10، جے ایف 17، جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز، ڈرونز اور خودکار نظاموں پر بریفنگ دی گئی۔

صدر زرداری نے کہا کہ جے 10 اور جے ایف 17 طیاروں نے پاک فضائیہ کو نئی طاقت بخشی اور مئی 2025ء کے معرکۂ حق سمیت آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے اے وی آئی سی کو پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا اور دفاعی پیداوار و ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اس کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا