کوہلو کے نواحی علاقے کلی فیض محمد چرمئی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 کمسن بچے بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہلِ خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔
لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ مقامی افراد نے اس واقعے کو انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔





