عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے کی تیاری ہو رہی ہے،علیمہ خان

0
201

راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کریں گی کیونکہ وہاں کچھ پلانٹڈ افراد کو بدتمیزی کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ان کے مطابق ایسے واقعات سے کارکن اشتعال میں آتے ہیں اور مزید گرفتاریاں عمل میں آتی ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا ہے اور کبھی کوئی بدتمیزی نہیں ہوئی، لیکن اب ماحول خراب کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جلدی میں کی جا رہی ہے اور عمران خان کو بھی معلوم ہے کہ اس کیس میں سزا سنائی جانی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا